دورۂ روس میں فوکس انرجی اور تجارت پر رہا، شاہ محمود

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دورۂ روس میں ہمارا فوکس انرجی اور تجارت پر رہا، ہم نے روس سے گیس کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔شاہ محمود قریشی نے دورۂ روس کے حوالے سے نیوز بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ کسی بھی پاکستانی وزیراعظم کا گزشتہ23 سال میں پہلا دورۂ روس تھا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات میں پاک روس تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے افغانستان اور جنوبی ایشیا کی سلامتی صورتحال پر بات چیت کی، وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پر بھی گفتگو کی۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر بھی بات کی گئی،اسلامو فوبیا سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے گوادر میں ایل این جی ٹرمینل کے قیام میں دلچسپی ظاہر کی ہے، دورے میں وزیراعظم عمران خان نے روس اور پاکستان کے تاجروں کے فورم سے بات بھی کی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر