تحریک عدم اعتماد پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی خواہش ہے،شہبازشریف

لاہور(نیشنل ٹائمز): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پاکستان کے22 کروڑ عوام کی خواہش ہے۔لاہورکی احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگومیں (ن) لیگ کے صدر اوراپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد 22 کروڑ پاکستانی عوام کی خواہش ہے۔عوام تنگ آچکے ہیں مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح بھنگ پینے والے کوبھنگ پینے کی عادت پڑجاتی ہے مجھے عوام کے پیسے بچانے کی عادت پڑگئی تھی۔کم ترین بولی میں صاف پانی کے ٹھیکے دئیے اوریہ جرم صرف عوام کے لئے کیا۔شہبازشریف نے کہا کہ نیب اور نیازی گٹھ جوڑ سے بے گناہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔نیب بے گناہ لوگوں کو کہتا ہے کہ شہبازشریف کیخلاف بیان دو آپ کوچھوڑدیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاناما میں10 ارب مانگنے والے اب عدالت ہی نہیں آتے۔این سی اے نے میرے سوئس بنکوں سے متعلق چیک کیا۔سوئٹزر لینڈ سے خط آیا کہ شریف نام کا کوئی بنک اکاونٹ نہیں۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ یہ سب میرے خلاف الٹے ہو گئے ہیں لیکن ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے۔ قبر میں بھی چلا جاؤں ایک روپے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو قبر سے نکال کر تختہ دار پر لٹکا دیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر