پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست جمع

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پیکا ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کےخلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست جمع کرادی گئی۔پیکا ترمیمی آرڈیننس کےخلاف درخواست بلوچستان بار کونسل اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کےرہنماؤں نے ڈپٹی رجسٹرار ہائی کورٹ حفیظ الرحمٰن خجک کے پاس جمع کرائی۔ہائی کورٹ میں جمع آئینی درخواست میں پیکا ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست جمع کرانے سے قبل میڈیا سے بات چیت میں چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی بلوچستان بار کونسل راحب بلیدی کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ ایک کالا قانون ہے جو کہ آزاد صحافت پر حملے کے مترادف ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس قانون کو بلوچستان کے عوام،صحافی اور وکلاء برادری نے مسترد کر دیا ہے۔اس موقع پر صدر بی یو جے عرفان سعید کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ آرڈیننس کا اقدام حکومت نے جلد بازی میں اٹھایا ہے، یہ قانون میڈیا کی آواز دبانے کی کوشش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو میڈیا پر کی جانے والی تنقید برداشت نہیں ہو رہی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر