رحمٰن ملک کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، شہباز شریف

اسلام آباد: (نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک کی وفات پر تعزیت اور اظہار افسوس کیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سینیٹر رحمٰن ملک کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹر رحمٰن ملک کی ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔شہباز شریف نے رحمٰن ملک کی مغفرت کے لیے دعا کی اور کہا کہ اللّٰہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ترجمان نے سابق وفاقی وزیر داخلہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رحمٰن ملک کچھ وقت سے کورونا وائرس میں مبتلا اور وینٹی لیٹر پر تھے۔سینیٹر رحمٰن ملک 2008ء سے 2013ء تک پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وفاقی وزیر داخلہ رہے، ان کا میثاق جمہوریت میں بھی کلیدی کردار رہا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر