صرف کہنے سے گرفتاری ہو جائے گی،مریم اورنگزیب نے فیک نیوز پر وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا

ْ ؁اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور انکی کابینہ روز جھوٹ پھیلاتے ہیں،فیک نیوز پر سب سے پہلے جھوٹے وزیر اعظم کو گرفتار کرنا چاہیے، پیکا ترمیم کا سنگین معاملہ ہے، آرڈیننس سے ترمیم ہوئی ہیاس قانون میں مزید بہتری لائی جانی چاہیے تھی،یہ ترامیم سیکشن 2، 20، 43 میں عمران خان کے حکم پر کی گئی ہے، اس قانون تمام پاکستانیوں کے لئے بن گیا ہے۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ترمیم کا سنگین معاملہ ہے، آرڈیننس سے ترمیم ہوئی ہے۔اس قانون میںمزید بہتری لایا جانا چاہے تھی،یہ ترامیم سیکشن 2، 20، 43 میں عمران خان کے حکم پر کی گئی ہے،اس قانون تمام پاکستانیوں کے لئے بن گیا ہے،اس ترمیم اور قانون کو وہ زیادہ پڑھیں جنھوں نے تبدیلی کے نعرے لگائے تھے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کالا قانون بنایا ہے،آزادی اظہار رائے کی یہ قانون خلاف ورزی ہے،یہ عوام کو زہنی غلام بنانے کے لئے ترمیم کی گئی ہے،حکومت پر کسی بھی قسم کی تنقید کو ناقابل ضمانت قرار دیدیا گیا ہے،فیک نیوز کے الزام پر ایف آئی اے گرفتار کرنے کی مجاز ہوگی،5 سال بعد اگر وہ فیک نیوز نیوز نکلے تو اسکی قسمت ہوگی،فیک نیوز کی اس قانون میں کوئی تعریف موجود نہیں ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈس انفارمیشن کی الگ تعریف ہے،اس ڈریکونین قانون میں فیک نیوز کی کوئی وضاحت نہیں ہے،آزادی اظہار رائے کی وہ تمام شقیں جو آزادی دیتی ہیں انکی خلاف ورزی ہے،فیک نیوز پر سب سے پہلے جھوٹے وزیر اعظم کو گرفتار ہونا چاہے،عمران خان اور انکی کابینہ روز جھوٹ پھیلاتے ہیں،عمران خان نے شہباز شریف کے خلاف جھوٹے الزامات لگائے،مطالبہ ہے ان ترامیم کے تحت عمران خان اور انکے کابینہ پر کارروائی کی جائے، مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ ساڑھے 3 سال آپ نے جو کیا اس پر تنقید نہ کریں تا کیا ہار پہنائیں،آپ نے معیشت تباہ کی ملک کو تباہ کیا،آپ اپنی کارکردگی دیکھیں اور اپنا کام دیکھیں،آپ نے آتے ہی سیاسی انتقام شروع کردیا،آپ ٹاک شو اور تجزیہ کار کو سزا دینا چاہتے ہیں،انفارمیشن پہنچانا میڈیا کی اور ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ آج جو قوانین آپ بنا رہے یہ اپکو جیلوں میں ڈلوائے گا، مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس قانون کے تحت کسی کو بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے،اس قانون کا فائدہ ان خواتین کو پہنچنا تھا تاکہ حراساں نہ کیا جائے،آپ ایک خطرناک کھیل کھیلنے جارہے ہیں عوام اور میڈیا کے ساتھ،فیک نیوز کا تعین عمران خان کریں گے؟ ان ترامیم سے میڈیا پر یہ حملہ کیا گیا ہے جسکی آئین اجازت نہیں دیتا،آپ نے کوئی محسن اور ساتھی نہیں چھوڑا جس پر ظلم نہ کیا گیا ہو۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آپ سمجھتے ہیں آپ اپنے ظلم کو طول دے سکتے ہیں،کیا ایسے قوانین سے آپ اپنے کالے کرتوت چھپا سکتے ہیں؟ آپ کی ترجیح ہے ایسے کالے قوانین بنائیں جائیں،64 فیصد لوگ مہنگائی کو سب سے بڑا مسئلہ کہہ رہے ہیں،دوسرا بڑا مسئلہ عوام کا بے روز گاری ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر