شہباز اور ترین کی ملاقات کہاں ہوئی؟ فیاض چوہان نے بتادیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا ہے کہ دو دن پہلے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جہانگیر ترین سے ملاقات مخدوم احمد محمود کی رہائش گاہ پر ہوئی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جہانگیر ترین، پارٹی کے سیکریٹری جنرل تھے، اپنی ذمہ داری بہتر طریقے سے نبھائی ، انہیں زندگی میں کبھی آل شریف سے خیر نہیں مل سکتا، شہباز شریف وہ شخص ہیں جن کے ہاتھ میں فیصلے کی قوت ہی نہیں ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ چوہدری نثار اور شہباز شریف دونوں فیصلہ کرنے کی قوت ہی نہیں رکھتے۔ فیاض چوہان نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین صاحب کبھی بھی آل شریف اور شہباز شریف پر بھروسہ نہ کیجئے گا۔شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی خفیہ ملاقات کا انکشاففیاض چوہان نے کہا کہ جہانگیر ترین حالات اور واقعات دیکھ کر فیصلہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کیخلاف کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی ، ان کو پتہ ہی نہیں کہاں تحریک عدم اعتماد آئے گی، ان کے 15 ارکان اسمبلی پنجاب میں ہم سے ٹکٹ مانگ رہے ہیں۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز اپنے ارکان اسمبلی کے ذریعے چوہدری برادران کو گالیاں دیتے تھے۔دوسری جانب ترجمان جہانگیر ترین گروپ سعید اکبر نورانی کاکہنا ہے کہ پہلے بھی پارٹی کے ہر فیصلے کی تائید کی ہے، ہم تو کبھی تحریک انصاف سے الگ ہوئے ہی نہیں، ہم نے جہانگیر ترین کا ساتھ دیا، عمران خان نے ہماری بات سنی۔سعید اکبر نورانی کاکہنا تھا کہ جہانگیر ترین والے معاملے میں ہماری بات میرٹ پر تھی،پہلے بھی پارٹی کے ساتھ تھے اور آج بھی پارٹی کے ساتھ ہی ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا تھا کہ اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین سے خفیہ ملاقات کی ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عمران خان حکومت اور اسکی قسمت کے حوالے سے بات چیت کی، جبکہ رابطہ کرنے پر جہانگیر ترین نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے تناظر میں اس اہم ترین ملاقات کے حوالے سے کوئی موقف نہیں دیا تھا۔

 



  تازہ ترین   
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر