عثمان بزدار کا دبئی ایکسپو میں اماراتی پویلین کا دورہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دبئی ایکسپو میں اماراتی پویلین کا دورہ کیا ہے۔عثمان بزدار نے اماراتی وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان سے ملاقات بھی کی، اس موقع پر شیخ نہیان نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔رپورٹس کے مطابق لاہور کے تعمیراتی شعبے میں ساٹھ ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ منصوبے سے بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کے لیے رہائش فراہم ہوسکے گی، متحدہ عرب امارات کی ترقی پوری دنیا کے لیے مثال ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی عالمی نمائش دبئی ایکسپو میں پاکستان، چین، امارات، سعودی عرب اور ترکی کے پویلینز کا دورہ کیا تھا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر