وفاقی حکومت کے پاس الیکشن کمیشن کے ضوابط میں تبدیلی کا اختیار نہیں، شیری رحمٰن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)الیکشن کمیشن کے قواعد میں تبدیلی سے متعلق صدارتی آرڈیننس پر پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے ردعمل میں کہا ہے کہ الیکشن مہم میں ارکان پارلیمنٹ، وزراء کے حصہ لینے سے متعلق آرڈیننس غیر آئینی ہے، وفاقی حکومت کے پاس الیکشن کمیشن کے ضوابط میں تبدیلی کا اختیار نہیں۔شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کو ضوابط میں تبدیلی کی صرف سفارش کرسکتی ہے، حکومت الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ پر مسلسل ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدارتی آرڈیننس لانے کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس منسوخ کیا گیا، صدر پاکستان الیکشن ایکٹ میں اپنی مرضی کی تبدیلی نہیں کر سکتے۔پیپلز پارٹی کی رہنما نے سوال کیا کہ وزراء کو الیکشن مہم چلانے کی کیسے اجازت دی جا سکتی ہے؟ وزراء مالی وسائل کو الیکشن پر اثرانداز ہونے میں استعمال کرسکتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف ضمنی اور بلدیاتی الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، الیکشن کمیشن ضوابط میں تبدیلی کا آرڈیننس الیکشن چوری کی نئی سازش ہے، آرڈیننس کے ذریعے حکومت انتخابات کو متنازع بنا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر