عمران خان کے ساتھ کوئی مک مکا نہیں ہوگا، فرخ حبیب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو عدم اعتماد کی کہانیاں چلاتے ہیں، ان کا وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ کوئی مک مکا نہیں ہو گا۔جھنگ پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کا بیڑا غرق کیا وہ لوگ بہت جلد ایک دوسرے کو سلیکٹڈ کہتے نظر آئیں گے۔فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت نے جرنلسٹ پروٹیکشن بل بنایا ہے،ہم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں، کامیاب جوان پروگرام میں ہم صحافیوں کو سہولت دے سکتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ صحافی بھی اپنا گھر بنا سکیں، اربوں روپے کے گھروں کیلئے قرضے منظور ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھا رہے ہیں، ایکسپورٹ بڑھتی ہے تو ہم ڈالر پر قابو پاسکیں گے، کوویڈ کے بعد چیلنج آیا لیکن وزیراعظم نے لاک ڈاؤن نہیں ہونے دیا، تنقید دلیل سے کریں ہم اس کا جواب دیں گے ، ماضی میں روٹی کپڑا مکان کے نعرے لگائے گئے لیکن کلچر نہیں بنایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ5 لاکھ تک بلا سود قرض فراہم کرنے کی اسکیم شروع کرنے جارہے ہیں، چاہتے ہیں نوکریاں ڈھونڈنے والے کم پیدا ہوں، نوکریاں دینے والے زیادہ ہوں، ایک سرکاری نوکری آئے تو ہزاروں درخواستیں آجاتی ہیں، عام آدمی کو ہم ڈائریکٹ فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔فرخ حبیب کا مزید کہنا ہے کہ 70 سال میں کسی کو عوام کی صحت کا خیال نہیں آیا، انہیں کھانسی بھی آتی تھی تو ان کا ڈاکٹر امریکا، لندن اور دبئی میں ہوتا تھا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے ہیلتھ کارڈ کی صورت میں 10 لاکھ روپے جیب میں ڈال دیئے ہیں، ہیلتھ کارڈ کا منصوبہ کوئی حکومت ختم نہیں کرسکے گی، ہم نے ’ہنر سب کے لئے‘ پروگرام شروع کیا ہے، ایک لاکھ اسکالر شپ میں دے چکے ہیں، ایک لاکھ مزید دے رہے ہیں۔وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے یہ بھی کہا کہ اب ہم ڈیمز بنا رہے ہیں، پاکستان میں ڈیمز نہ بنا کر مجرمانہ غفلت کی گئی ہے، تربیلا ڈیم کے بعد عمران خان 10 ڈیمز بنارہے ہیں، کے فور منصوبے پر بہت تیزی سے کام ہورہا ہے، ہمیں تباہ حال ادارے ملے، ہم نے اپنے دور میں بہتر اقدامات کیے ہیں، جبکہ اسپتال اور یونیورسٹیاں بنا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر