بھارت کی اسٹاک ایکسچینج نامعلوم یوگی بابا کی جانب سے چلائے جانے کا انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارت میں 2013 سے 2016 کے دوران نیشنل اسٹاک ایکسچینج نامعلوم اور غائبانہ ہمالین یوگی بابا کی جانب سے چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔سکیورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کی جانب سے یہ ناقابل یقین اور مضحکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق چترا رام کرشنا نے 2013 سے 2016 تک بھارتی نیشنل اسٹاک ایکسچینج کی سربراہ کے طور پر کام کیا، اس دوران دفتر میں کسی کی تنخواہ بڑھانی ہو، ملازمت دینی ہو یا پروموشن کرنی ہو، یوگی بابا ہمیشہ چترا رام کرشنا کی مدد کے لیے پیش پیش رہے ۔اسٹاک ایکسچینج کرپشن کیسز میں نام آنے پر تحقیقات شروع ہوئیں تو پتا چلا کہ ا سٹاک ایکسچینج کی سابق سی ای او چترا رام کرشنا مبینہ طور پر ہمالیہ کے حسین اور بلند و بالا پہاڑی سلسلوں میں رہنے والے یوگی بابا کی رہنمائی سے تمام دفتری فیصلے لیتی تھیں۔ ان کے مطابق وہ کبھی ان روحانی بابا سے نہیں ملیں، نہ انہیں پتا ہے کہ وہ کیسے دکھتے ہیں، انہیں یہ بھی نہیں پتا کہ وہ اصل میں ہیں بھی یا نہیں، یوگی بابا کا جسمانی روپ بھی نہیں ہے لیکن بابا جی کے پاس ایک عدد ای میل ایڈرس ضرور ہے ۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر