آئی جی اسلام آباد سے محسن بیگ پر پولیس تشدد سے متعلق رپورٹ طلب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے محسن بیگ پر پولیس تشدد کے خلاف آئی جی اسلام آباد سے 21 فروری پیر تک رپورٹ طلب کرلی۔ہائی کورٹ میں صحافی محسن بیگ کے دہشتگردی اور دیگر مقدمات خارج کرنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار محسن بیگ کی اہلیہ کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ محسن بیگ پولیس کی حراست کے دوران زخمی ہوئے، ان سے بہت مشکل سے ملا ، ان کا کہنا ہے کہ انہیں 15 لوگوں نے ایس ایچ او کے کمرے میں مارا، محسن بیگ پر تھانے میں بری طرح تشدد کیا گیا، کل تک تو ملنے تک نہیں دیا جا رہا تھا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دے رہے ہیں لیکن جو متاثرہ ہو وہی درخواست دے سکتا ہے، جو ملزم ہے اگر مقدمہ خارج کرانا ہے تو وہی صرف درخواست دائر کر سکتا ہے، یہ پٹیشن ملزم کی جانب سے دائر نہیں کی گئی اس لیے نہیں سن سکتے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے محسن بیگ پر مبینہ تشدد سے متعلق آئی جی اسلام آباد سے 21فروری پیر تک رپورٹ طلب کرلی۔ ہائی کورٹ نے پولیس کو صرف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محسن بیگ تک وکیل کی رسائی کو نہ روکا جائے۔درخواست گزار وکیل کی استدعا پر عدالت نے محسن بیگ کی طرف سے درخواست دائر کرنے کی مہلت دے دی۔



  تازہ ترین   
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار
توسکا نامی جہاز کے عملے کے 6 افراد کو رہا کر دیا گیا، ایرانی میڈیا
صورتحال اتنی نہیں بگڑی کہ ایرانی تیل کے ذخائر مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں، قالیباف
امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہ
امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر