عمران خان کے حکم پر مافیا بھتہ خوری کررہا ہے، ترجمان ن لیگ

لاہور(نیشنل ٹائمز): مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرپشن ہورہی ہے، اور عمران خان کے حکم پر مافیا بھتہ خوری کر رہا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج شہبازشریف کی پیشی تھی، یہ تماشہ ساڑھے 3 سال سے جاری ہے، عمران خان نے شہبازشریف کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے، انہیں صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ کیس میں گرفتار کیا، اور پھر صاف پانی کیس میں نامزد تمام افراد بری ہوگئے، لیگی صدر بیرون ملک عدالتوں سے بھی سرخرو ہوئے، لندن کی عدالتوں نے بھی انہیں بے گناہ قرار دیا۔لیگی ترجمان نے کہا کہ عمران خان نے شہباز شریف کے بغض میں ہر ادارہ استعمال کیا، وہ اداروں کو شہباز شریف کے خلاف کیس بنانے کی ہدایت کرتے رہے، حکومتی اداروں کا غلط استعمال کیا گیا، ہر الزام ایف آئی اے اور نیب کے ذریعے لگایا گیا، آج شہبازشریف کے خلاف کاغذ لہرانے والے شہزاد اکبر کہاں گئے، جس نے اربوں کی منی لانڈرنگ ثابت کرنی تھی، آج ان کے کرائے کے ترجمان پی آئی ڈی میں بیٹھ کر الزام لگاتے ہیں، انہوں نے پی آئی ڈی میں نہیں عدالتوں میں کرپشن ثابت کرنی تھی، اب اسحاق ڈار کا اقبالی بیان لے آئے ہیں، ایف آئی اے کو کہتی ہوں کہ ان کی ملازم نہ بنے، اور دوسرے وزرا بھی شہزاد اکبر سے سبق حاصل کریں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جھوٹے بہروپیے اور ٹاؤٹ ملک پر مسلط ہیں، آج یہ نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں، عمران خان کے حکم پر مافیا بھتہ خوری کر رہا ہے، پنجاب میں کرپشن ہورہی ہے، حکومت کے گھر جانے کا وقت آگیا ہے۔

 

 



  تازہ ترین   
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار
توسکا نامی جہاز کے عملے کے 6 افراد کو رہا کر دیا گیا، ایرانی میڈیا
صورتحال اتنی نہیں بگڑی کہ ایرانی تیل کے ذخائر مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں، قالیباف
امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہ
امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر