کراچی کی رنگینیاں لوٹنے لگیں سفارتکاروں نے فرینچ بیچ پر شام گزاری

کراچی(نیشنل ٹائمز)کراچی میں ساحلِ سمندر کی رنگینیاں لوٹنے لگی ہیں، کئی دہائیوں بعد گزشتہ روز مختلف ممالک کے سفارت کاروں نے اپنی بیگمات کے ہمراہ ہاکس بے کے فرینچ بیچ پر خوبصورت شام گزاری۔کراچی میں قطر کے قونصل جنرل مشعل ایم الانصاری نے کراچی میں نئے تعینات ہونے والے جرمن قونصل جنرل ہولگر زیلگر اور قونصل جنرل فرانس کرسچن ٹیسٹوٹ کے اعزاز میں ہاکس بے میں فرینچ بیچ پر ایک خوبصورت شام کا اہتمام کیا۔ساحل پر منعقدہ تقریب میں کراچی کے قونصل جنرلز کی ایسوسی ایشن کے سربراہ اور سینئر ترین جاپانی سفارت کار توشی کازو ایسومورا خاص طور پر مدعو تھے۔سفارت کار اپنی بیگمات کے ہمراہ گزشتہ روز سہ پہر کو شہر کے خوبصورت ساحل ہاکس بے پہنچے اور رات گئے تک سحر انگیز موسم اور سمندر سے لطف اندوز ہوتے رہے۔سفارت کاروں نے فرینچ بیچ سے ڈھلتے سورج کی کرنوں سے چمکتی ریت پر یادگار وقت گزارا۔کورونا وائرس کی ایس او پیز کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے ایک درجن سے بھی کم انتہائی مختصر مہمان مدعو تھے۔خاص مشروبات کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، کچھ غیر ملکیوں نے اٹکھیلیاں کیں اور کچھ نے ریت پر واک کی۔قونصل جنرلز کے مطابق فرینچ بیچ سے غروبِ آفتاب کا نظارہ انتہائی خوبصورت تھا اور رات کو پورے چاند کے منظر نے ان کے دل موہ لیے، جسے سفارت کاروں نے فلم بند کیا اور تصاویر بنائیں۔رات کو سمندر کی مسحور کن لہروں کی پرسوز آواز کے ساتھ ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا۔فرینچ بیچ پر کئی گھنٹے کا وقت گزار کر سفارت کار اور ان کے اہلِ خانہ انتہائی خوش اور پرجوش دکھائی دیئے۔علاقہ مکینوں کے مطابق طویل عرصے بعد فرینچ بیچ پر غیر ملکیوں کو دیکھ کر بے انتہا خوشی ہوئی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر