این سی ا و سی نے کورونا پابندیوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا پابندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق کورونا کی 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں پابندیاں برقرار رہیں گی جن میں گلگت، مظفرآباد، مردان، کراچی، حیدرآباد اور پشاور بھی شامل ہیں۔این سی او سی کے نوٹیفکیشن کے مطابق کم شرح والے شہروں میں 300 افراد کیساتھ ان ڈور تقریبات ہوسکیں گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کم شرح والے شہروں میں آئوٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد شریک ہوسکیں گے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 10 فیصد شرح والے شہروں میں 12سال سے کم عمر بچوں کو متبادل دنوں میں اسکول جانے کی اجازت دی گئی ہے اور متعلقہ شہروں میں مکمل ویکسین شدہ افراد کو ان ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔کم شرح والے علاقوں میں سنیما، مزارات مکمل ویکسین شدہ افراد کیلئے کھلے رہیں گے اور ان ڈور اسپورٹس سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ڈومیسٹک پروازوں پر کھانے اور اسنیکس پر پابندی برقرار رہے گی، ٹرینیں میں 80 فیصد جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد مسافروں کیساتھ چلائی جائے گی۔این سی او سی کے مطابق گلگت، مظفرآباد، مردان، کراچی، حیدرآباد اور پشاور میں پابندیاں برقرار رہیں گی، دس فیصد سے زائد کورونا مثبت کیسز والے شہروں میں ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ ا?پریشن سینٹر (این سی او سی ) نے پابندیاں لگائی تھیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر