وزیر اعظم کو سیاسی ملاقاتوں سے نہیں مہنگائی سے پریشان ہونا چاہیے، شہباز شریف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ نون کے صدر محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو سیاسی ملاقاتوں سے نہیں، بلکہ ملکی تباہی، مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے پریشان ہونا چاہیے۔احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ ریفرنس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ملکی تاریخ میں مہنگائی میں اتنا اضافہ کبھی نہیں ہوا جتنا اب ہوا ہے۔شہباز شریف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں ہماری سیاسی ملاقاتوں سے گھبراہٹ اور پریشانی نہیں ہونی چاہیے، موجودہ حکومت نے اتنے قرضے لیے جس کا کوئی حساب نہیں۔انہوں نے کہا کہ گندم، شوگر سمیت کرپشن کے بے پناہ اسکینڈل ہیں، اربوں کھربوں کی کرپشن کرکے ملکی دولت دونوں ہاتھوں سے لوٹی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر