نیب نے گزشتہ 4 سال میں بڑی مچھلیوں کو بلایا: چیئرمین نیب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب نے گزشتہ 4 سال سے زائد عرصے میں بڑی مچھلیوں کو بلایا۔اسلام آباد میں چیئرمین نیب کی زیرِ صدارت قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل نیب، ڈی جی آپریشنز اور سینئر افسران شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیب کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ ماضی میں بڑی مچھلیوں کو کوئی بلانے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، نیب ’احتساب سب کے لیے‘ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ احتساب عدالتوں نے 1405 ملزمان کو نیب کی پیروی کی بدولت سزا سنائی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور نیب ساتھ چل سکتے ہیں، پاکستان اور کرپشن ساتھ نہیں چل سکتے۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے مزید کہا کہ گزشتہ 4 سال سے زائد عرصے میں بدعنوان عناصر سے 539 ارب روپے بالواسطہ اور بلا واسطہ برآمد کیے۔چیئرمین نیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب کے اس وقت احتساب عدالتوں میں 1237 ریفرنسز زیرِ سماعت ہیں، ان ریفرنسز کی مالیت تقریباً 1335 ارب روپے ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر