پی ٹی آئی نے میئر ڈیرہ اسماعیل خان کی نشست پر میدان مار لیا، عمر امین گنڈا پور سٹی میئر منتخب

پشاور (نیشنل ٹائمز) : تحریک انصاف کے عمر امین گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان سٹی میئر منتخب ہو گئے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارلیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمر امین گنڈا پور ڈی آئی خان سٹی میئر منتخب ہوگئے، عمر امین گنڈا پور نے تریسٹھ ہزار سات سو ترپن ووٹ لیے۔جے یو آئی کے کفیل نظامی دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے جے یو آئی کے محمد کفیل احمد اڑتیس ہزار آٹھ سو اکانوے ووٹ لے سکے، پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی تیسرے نمبر پر رہے۔اْدھر تحصیل کونسل باڑہ کے 5 پولنگ سٹیشنوں کے مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کے بعد جے یو آئی کے مفتی کفیل کامیاب قرار پائے ہیں۔تحصیل کونسل نوشہرہ میں ری پولنگ کے دوران231 پولنگ اسٹیشنز میں وزیر دفاع پرویز خان خٹک کے فرزند پاکستان تحریک انصاف کے محمد اسحاق خان خٹک 49310 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر، جمیعت علمائے اسلام ف کے حاکم علی خیل 41051 ووٹ لیکردوسرے نمبر، پاکستان پیپلز پارٹی کے احد خان خٹک 33409 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار حاجی سید بادشاہ 18775 ووٹ لے کر تحصیل کونسل خار کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ جماعت اسلامی کے امیدوار ہارون الرشید 18243 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر