تحصیل کونسل کرک، بانڈہ داؤد شاہ میں PTI فاتح

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل کونسل کرک، بانڈہ داؤد شاہ کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی نے میدان مار لیا ہے۔غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحصیل کونسل کرک میں تحریک انصاف کے عظمت علی خان 20497 ووٹ لے کر چیئرمین تحصیل کونسل منتخب ہوئے ہیں جبکہ اس نشست پر دوسرے نمبر پر عوامی نیشنل پارٹی کے عبدالرحمٰن کو 16576 ووٹ ملے ہیں۔تحصیل کونسل بانڈہ داؤد شاہ کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے عنایت اللّٰہ 14322 ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ جمعیت علمائے اسلام ف کے خالد احمد کو 12916 ووٹ ملے۔خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں تحصیل کونسل درہ آدم خیل کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شاہد بلال 1730 ووٹ لے کر چیئرمین تحصیل کونسل منتخب ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر آئے آزاد امیدوار ابرار محمد کو 942 ووٹ ملے۔تحصیل کونسل لنڈی کوتل کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک اصلاحات کے شاہ خالد 10231 ووٹ لے کر چیئرمین تحصیل کونسل منتخب ہوئے اورآزاد امیدوار سید عالم کو 4707 ووٹ ملے۔جماعت اسلامی کے عزیز اللّٰہ 18031 ووٹ لے کر چیئرمین تحصیل کونسل سرائے نورنگ منتخب ہوئے ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام ف کے حزب اللّٰہ خان 17184 ووٹ ملے۔واضح رہے کہ کے پی ضمنی الیکشن میں 66تحصیل اور سٹی کونسلز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کو 23 نشستوں پر کامیابی ملی ہے، پاکستان تحریک انصاف 18 نشستیں لے کر دوسرے نمبر پر رہی جبکہ آزاد امیدواروں کو 10، عوامی نیشنل پارٹی کو 7، پاکستان مسلم لیگ نون کو 3 ، تحریک اصلاحات پاکستان ، جماعت اسلامی کو2، 2 اور پاکستان پیپلز پارٹی کو صرف 1نشست مل سکی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار
توسکا نامی جہاز کے عملے کے 6 افراد کو رہا کر دیا گیا، ایرانی میڈیا
صورتحال اتنی نہیں بگڑی کہ ایرانی تیل کے ذخائر مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں، قالیباف
امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہ
امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر