اپوزیشن اپنے ممبران کی فکر کرے انہیں ایک دوسرے پربھی اعتماد نہیں، اسد عمر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اپنے ممبران کی فکر کرے انہیں ایک دوسرے پر بھی اعتماد نہیں ہے۔اوچ شریف میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ سردیاں شروع ہوتے ہی پی ڈی ایم کا تماشہ شروع ہو جاتا ہے، اس میں شامل تمام جماعتوں کو ایک دوسرے پر اعتماد نہیں ہے، حکومت نے سینیٹ میں اسٹیٹ بینک سے متعلق بل منظور کرایا، قومی اسمبلی میں تمام بلز منظور ہوئے،عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے پہلے کی طرح ناکام ہوں گے، اپوزیشن اپنے ممبران کی فکر کرے ان سے اپنے ممبران سنبھالے نہیں جاتے، پی ڈی ایم کا حکومت کے خلاف عدم اعتماد ناکام کوشش ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں ظلم اور غنڈہ گردی کا راج ہے اور سندھ حکومت خاموش تماشائی ہے، آصف زرداری اور ان کے حواریوں نے کراچی میں آگ اور خون کا بازار گرم کیا ہوا ہے، زرداری کے حواری مسلح جتھوں کی سرپرستی پر وسائل بہار ہے ہیں، نیشنل ایکشن پلان میں اتفاق ہے کہ مسلح جتھوں کو پنپنے نہیں دیا جائے گا، نواب شاہ میں مسلح لشکرکشی کی شدید مذمت کرتے ہیں، واقعہ سندھ میں ریاستی و حکومتی عملداری کے بکھرنے کی مثال ہے، زرداری اوران کے حواریوں کا سندھ میں مستقبل تاریک ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ سابقہ حکومتوں سے موجودہ حکومت کی کارکردگی اچھی جا رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں، ہیلتھ کارڈ حکومت کا اچھا اقدام ہے جس سے کوئی خاندان علاج سے محروم نہیں رہے گا، زراعت اور صنعت میں خصوصی ترقی ہورہی ہے، مہنگائی پاکستان میں نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، جسے کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں، عوام کو ریلیف دینے کیلئے خصوصی سبسڈی پیکج دیئے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار
توسکا نامی جہاز کے عملے کے 6 افراد کو رہا کر دیا گیا، ایرانی میڈیا
صورتحال اتنی نہیں بگڑی کہ ایرانی تیل کے ذخائر مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں، قالیباف
امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہ
امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر