کراچی میں عرق گلاب کی بوتلوں سے 34 ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد

کراچی (نیشنل ٹائمز) : اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کے دوران 34 ارب روپے سے زائد مالیت کی کیٹامائن قبضے میں لے لی۔ترجمان کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایک ہزار 86 لیٹر کیٹامائن پکڑ لی، کوکین کے طرز کی نشہ آور کیمیائی مواد کو دبئی اسمگل کیا جانا تھا۔انٹیلیجنس اطلاع پر کاسمیٹکس کے سامان پر مشتمل کنٹینر کو تحویل میں لیا گیا اور تلاشی لینے پر 2172 عدد عرق گلاب کی بوتلوں سے کیٹامائن برآمد کر لی گئی۔حکام کے مطابق مذکورہ کنٹینر کراچی کی ایک کمپنی کی جانب سے دبئی کے لیے بک کروایا گیا تھا، مذکورہ کیمیائی مواد کی بین الاقوامی مالیت 34 ارب روپے سے زائد ہے۔متعلقہ حکام نے بتایا کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار کارروائیاں جاری ہیں، اے این ایف کے مطابق کیٹا مائن کوکین کی طرح کا ایک نشہ ہے،جس کو سونگھ کر استعمال کیا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار
توسکا نامی جہاز کے عملے کے 6 افراد کو رہا کر دیا گیا، ایرانی میڈیا
صورتحال اتنی نہیں بگڑی کہ ایرانی تیل کے ذخائر مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں، قالیباف
امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہ
امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر