مولانا فضل الرحمٰن نے چوہدری شجاعت حسین سے حکومت گرانے کیلئے تعاون مانگا تو کیا جواب ملا؟ اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور (نیشنل ٹائمز) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی چودھری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کا 2 نکاتی ایجنڈا چودھری برادران کے سامنے رکھا اور تحریک عدم اعتماد پر تعاون مانگا۔ چودھری برادران نے مولانا سے کہا کہ آپ اپوزیشن والے پہلے آپس میں طے کر لیں جس پر انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اپوزیشن آپس میں مشاورت کرے گی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کل شہباز شریف آپ سے ملاقات کرینگے، میں راہ ہموار کرنے آیا ہوں۔چودھری برادران نے کہا کہ ق لیگ کی قیادت شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پارٹی اجلاس منعقد کریگی، چودھری پرویزالٰہی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا مولانا آپ بے فکر رہیں۔چودھری برادران نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور جمعیت علما اسلام سے دیرینہ مراسم ہیں، ملک کے لیے جو بہتر ہو گا وہ کریں گے، اپوزیشن جماعتوں سے بعض تحفظات تھے اور ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر