فواد چوہدری کا فضل الرحمان اور شہبازشریف کو وزیراعظم بننے کیلئے اہم مشورہ

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے فضل الرحمان اور شہبازشریف کو وزیراعظم بننے کیلئے اہم مشورہ دے دیا ، فواد چوہدری کہتے ہیں کہ فضل الرحمان اور شہباز شریف اگر وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں تو نیند کی گولیاں کھالیں‘ زیادہ دیر تک سوئیں گے تو خواب میں وزیر اعظم بن جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان کی سیاست میں کبھی سنجیدہ کردار ادا نہیں کر سکتے کیوں کہ شدت پسندوں کی اہمیت صرف جلسے جلوسوں تک ہوتی ہے ، پاکستان کی سیاست میں فضل الرحمان کا کردار ہمیشہ محدود ہی رہے گا کیوں کہ کوئی بھی ذمہ دار شخص اس طرح کی سیاسی قیادت کے ساتھ تعاون نہیں کرے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان شدت پسند اور غیر سنجیدہ کردار ہیں ، اس لیے فضل الرحمان پاکستان کی سیاست میں کبھی فیصلہ کن حیثیت کے حامل نہیں ہوسکتے ، فضل الرحمان صرف سیاسی ملاقاتیں کرسکتے ہیں اس سے زیادہ کچھ نہیں کیوں کہ شدت پسندوں کے ہاتھوں پاکستان کی سیاست نہیں دی جا سکتی۔ خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ فیصلہ ہوا ہےکہ سلیکٹڈ حکمران کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی ، پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے اتفاق کیا کہ ہم تحریک عدم اعتماد لائیں گے، سیاست میں بڑے فیصلوں کیلئے دل بھی بڑا کرنا پڑتا ہے، حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطے کریں گے، حکومت کی اتحادی جماعتوں کے بغیر تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جاسکتی، حکومتی اتحادی جماعتوں سے درخواست کریں گے کہ وہ اتحاد ختم کریں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار
توسکا نامی جہاز کے عملے کے 6 افراد کو رہا کر دیا گیا، ایرانی میڈیا
صورتحال اتنی نہیں بگڑی کہ ایرانی تیل کے ذخائر مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں، قالیباف
امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہ
امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر