پی آئی اے سربراہ کا غیر ملکی ایئر لائن کوڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت پر شدید تحفظات کا اظہار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)غیر ملکی ائیر لائن کو پاکستان میں ڈومیسٹک فلائٹس کی اجازت پر پی آئی اے سمیت ملک کی دیگر ائیرلائنز نے تحفظات کا اظہار کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی ائیرلائن پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی ائیر لائن کو ڈومیسٹک سطح پر پروازوں کی اجازت سے پی آئی اے سمیت دیگر ملکی ائیر لائنز کو سخت نقصان ہوگا۔خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ائیر عربیہ اور فلائی جناح کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے نام پر ڈومیسٹک پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، امریکا سمیت بیرونی دنیا کے ممالک اپنی مقامی انڈسٹری کو سپورٹ کرتے ہیں لیکن پاکستان میں ائیر عربیہ کو ڈومیسٹک پروازوں کی اجازت سے قلیل مدت میں مقامی ائیر لائنز کو شدید نقصان ہوگا۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ائیر عربیہ اور فلائی جناح کو ڈومیسٹک سطح پر پروازوں کی اجازت دینے کی سخت مخالفت کرتے ہیں لہذا مقامی ائیر لائنز انڈسٹری کو تحفظ دینے کے لیے ائیر عربیہ کو ڈومیسٹک پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر