شہریار آفریدی نے محمد رضوان کو ’نیا پاکستان‘ کا سفیر قرار دے دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو نیا پاکستان کا سفیر قرار دے دیا۔شہریار آفریدی نے ٹوئٹر پر محمد رضوان کے ورچوئلی شاہین آفریدی کو گلے لگانے کی ویڈیو شیئر کی۔ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کی روح محبت کرنے والی ہے جنہوں نے جارحانہ شاہین آفریدی کو گلے لگایا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کرکٹرز محبت پھیلا رہے ہیں اور نفرت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ یہ ہمارا وژن اور مشن ہے، رضوان پر فخر ہے جو نیا پاکستان کا حقیقی سفیر ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان میچ میں جب شاہین شاہ آفریدی کا سامنا کررہے تھے تو لاہور قلندرز کے کپتان نے رن آؤٹ کرنے کے لیے غصے میں انہیں ڈرایا۔شاہین شاہ کے غصے کےجواب میں محمد رضوان نے غصہ کرنے کے بجائے اشارہ کیا کہ آجاؤ گلے لگتے ہیں، اور تصوراتی طور پرا نہیں ہنستے ہوئے گلے بھی لگایا۔سوشل میڈیا پر محمد رضوان کے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے، اور مختلف تعریفی و مزاحیہ تبصرے کیے جارہے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار
توسکا نامی جہاز کے عملے کے 6 افراد کو رہا کر دیا گیا، ایرانی میڈیا
صورتحال اتنی نہیں بگڑی کہ ایرانی تیل کے ذخائر مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں، قالیباف
امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہ
امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر