سارے کے سارے ادارے مل کر الٹے ہو گئے لیکن کچھ نہیں نکلا، شہباز شریف

لاہو (نیشنل ٹائمز)ر: مسلم لیگ(ن) کے صدرشہبازشریف کا کہنا ہے کہ سارے کے سارے ادارے مل کرالٹے ہوگئے لیکن کچھ نہیں نکلا۔منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ( ن) کے رہنما شہباز شریف لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ شہبازشریف نے عدالت میں بیان میں کہا کہ سارے کے سارے ادارے مل کرالٹے ہوگئے لیکن کچھ نہیں نکلا۔ مجھے نیب کے عقوبت خانے میں رکھا گیا ۔ پونے2 سال تحقیقات جاری ہیں۔ حکومت میرے اکاؤنٹ فریزکرواتی رہی۔میرے پاس ایک ایک دھیلے کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ موجود ہے۔ اب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا ہے۔شہبازشریف نے مزید کہا کہ میرے اوپر گرانٹ میں کرپشن کا الزام لگایا گیا۔کرپشن تو دور کی بات ہے میں نے غریب قوم کے ایک ہزار ارب کی بچت کی اورعوامی مفاد میں کئی پروجیکٹ کا انقعاد کیا۔صاف و شفاف بولی کروائی اور کم ترین سطح پر پروجیکٹ کے ٹھیکے دیے۔شہبازشریف نے کہا کہ میں خود بولی کو کم سے کم کروانے کے لیے کمپنوں سے مشاورت کرتا تھا۔ اگر عوامی پیسے کا احساس نہ ہوتا تو میں یہی پروجیکٹ کروڑوں میں دیتا۔ قبر میں بھی چلا جاؤں تو حقائق نہیں بدلوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے 2004 میں برطانیہ سے پاکستان آنے کی کوشش کی۔ میرے اور سلمان شہباز کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات شروع ہوئیں۔میں نے وہاں رہ کر اثاثے بنایا جس کا سارا ریکارڈ موجود ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر