آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کراچی کا دورہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔آرمی چیف نے پی اے ایف ایئروار کالج انسٹی ٹیوٹ کراچی کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خود کو جدید رجحانات سے ہم آہنگ کر کے جنگ میں بالادستی حاصل کی جاسکتی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے 35 ویں ایئروار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے افسران پر خود کو جدید رجحانات سے آراستہ کرنے پر زور دیا اور پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور کامیابیوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں آرڈنینس سینٹر ملیر میں کرنل کمانڈنٹ کی تقریب میں بھی شرکت کی اور میجر جنرل سید شہاب شاہد کو کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے آرڈنینس کور کی امن و جنگ میں خدمات کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں آرڈنینس کور کے حاضر سروس و ریٹائرڈ افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن کراچی کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں فاؤنڈیشن سے متعلق مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے معیاری سروسز فراہم کرنے پر فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہا اور فاؤنڈیشن کی قومی خزانے میں زرمبادلہ کی فراہمی کی تعریف بھی کی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر