خان صاحب نے اپنے 10 چمچوں کو سرٹیفکیٹ بانٹے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعظم کی جانب سے بہترین کارکردگی پر 10 وفاقی وزراء میں تعریفی اسناد کی تقسیم پر کہا کہ خان صاحب نے اپنے 10 چمچوں کو سرٹیفکیٹ بانٹے، باقی ارکان پر وزیراعظم کو خود اعتماد نہیں۔بلاول بھٹو نے ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی قسمت تبدیل کرنے ، ملک بچانے کے لیے نکل رہے ہیں۔ احتجاج کی مہم کو نئے مرحلے میں داخل ہونا ہے، ہم نے مل کر کٹھ پتلی حکومت کا بندوبست کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے آج انہوں نے ہر کسی کو چھوڑ دیا ۔ورکرز کنونشن سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے اعلان جنگ کیا ہے، نااہل ، نالائق اور سلیکٹڈ حکومت کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے، اس جنگ میں آپ ہمارے سپاہی ہیں، ہم نے مل کر یہ جنگ لڑنا اور جدوجہد کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ کٹھ پتلی نظام کے خاتمہ کا بندوبست کرنا ہے، کوئی ایسا ایشو نہیں جس پر پیپلز پارٹی نے عوام کے ساتھ مل کر احتجاج نہ کیا ہو، پیٹرول، گیس، چینی، کے بحران پر پیپلز پارٹی نے ملک میں احتجاج کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ یوریا بحران اب تک چل رہا ہے، کسان مارچ، ٹریکٹر مارچ پر آپ کو شاباش دیتے ہیں، کسان کا ایشو کل پاکستان کے عوام کا فوڈ کا ایشو ہوگا، کسانوں کا معاشی قتل ہورہا ہے ، پیپلز پارٹی کل بھی عوام کے ساتھ کھڑی تھی اور آج بھی عام آدمی کی جماعت ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر