وزیراعظم کا 10 بہترین وزرا کے ناموں کا اعلان، مراد سعید کی پہلی پوزیشن

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بہترین کارکردگی پرتعریفی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والے 10وزرا میں مراد سعید پہلے نمبرپرآگئے۔وزیر اعظم نےکابینہ کے 10 وزراء کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ دیئے۔کارکردگی کی بنیاد پرمراد سعید کی وزارت مواصلات پہلے، اسد عمر کی وزارت پلاننگ دوسرے،غربت کے خاتمے کی وزارت تیسرے نمبر، شفقت محمود کی تعلیم کی وزارت چوتھے نمبرپررہی۔شیریں مزاری کی وزارت انسانی حقوق پانچویں نمبرپر، انڈسٹریزاورپروڈکشن چھٹے،نیشنل سیکورٹی کی وزارت ساتویں، کامریس اینڈ ٹریڈ کی وزارت آٹھویں نمبرپررہی۔شیخ رشید کی وزارت داخلہ نویں اورفخرامام کی نیشنل فوڈ سیکورٹی کی وزارت داخلہ دسویں اورآخری نمبرپررہی۔بہترین کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کے ملازمین کو بھی اضافی الاونس دیا جائے گا۔وزراء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب وزیر اعظم آفس میں منعقد ہوئی جس میں وزراء اور وزارتوں کے حکام نے شرکت کی۔بہترین کارکردگی پرتعریفی سرٹیفیکیٹ کے امیدواروں میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر،اسد عمر،شاہ محمود، شیخ رشید، فروغ نسیم،مراد سعید ملک امین اسلم،خسرو بختیار ، عبدالرزاق داود ،عمر ایوب، حماد اظہر، شوکت ترین، فواد چوہدری، اعظم سواتی اورشبلی فراز بھی شامل ہیں۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر