چیلنج کو قبول نہ کرنا کمزوری کی نشاندہی ہے، عمران خان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جو ملک طاقتور کو قانون کے کٹہرے میں نہ لائے وہ تباہ ہوجاتا ہے، سیاست میں آنے کا فیصلہ ملک کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کے لیے کیا، چیلنج کو قبول نہ کرنا کمزوری کی نشاندہی ہے۔چینی اسکالر کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے 21 سال تک کرکٹ کھیلی اور اس کے بعد کھیل سے منسلک رہنے کے بجائے میں نے چیلنجنگ شعبے کا انتخاب کیا، 22 سال جدوجہد کی اور وزارت عظمیٰ پر فائز ہوا۔وزیراعظم نے بتایا کہ کھیل کا میدان چھوڑنے کے بعد میں نے سب سے پہلے کینسر اسپتال بنایا، کمزور طبقے کے لیے عطیات کی مدد سے دو کینسر اسپتال اور دو جامعات تعمیر کیں، کینسر اسپتال میں 75 فیصد مفت علاج اور جامعات میں 90 فیصد مفت تعلیم دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا یقین ہے ملک کرپشن کی وجہ سے غریب ہوتے ہیں، میری پارٹی کا منشور ملک میں قانون کی حکمرانی اور فلاحی ریاست کا قیام ہے،عمران خان کا کہنا تھا کہ جب حکومت بنائی تو ہماری ترجیح بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری تھی۔امریکا کے افغانستان میں مقاصد واضح نہیں تھے، عمران خانوزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کی تاریخ جانتا ہوں، امریکیوں نے افغانستان کی تاریخ پڑھی ہی نہیں، میں نے ہمیشہ کہا کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں، جو افغانوں کی تاریخ سے واقف ہیں وہ یہ اقدام کبھی نہ کرتے جو امریکیوں نے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کے مارے جانے کے بعد امریکا کا مشن ختم ہوجانا چاہیے تھا، امریکا کے افغانستان میں مقاصد واضح نہیں تھے،اگر مقاصد واضح نہ ہوں تو ناکامی ہوتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کے عوام غیر ملکی حکمران قبول نہیں کرتے، 40 سال بعد آج افغانستان میں کوئی تنازع نہیں، آج افغانستان میں کوئی خانہ جنگی نہیں۔ان کاکہنا تھا کہ افغان مسئلہ یہ ہے کہ امریکا طالبان حکومت اور عوام میں فرق نہیں کر پا رہا،طالبان حکومت پر پابندیاں لگانے سے نقصان افغان عوام کا ہورہا ہے، افغانستان کو سنگین بحران کا سامنا ہے، پابندیوں کی وجہ سے افغانستان افراتفری کا شکار ہوا۔وزیراعظم نے بتایا کہ افغانستان کی معیشت کا 70 فیصد انحصار غیر ملکی امداد پر ہے، غیرملکی امداد بند ہونے سے انسانی تاریخ کا بڑا سانحہ ہوسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر