ایک سال میں آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا، فواد چوہدری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے، ایک سال میں آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا۔فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ صحت کارڈ کے بعد تنخواہوں میں 15 فیصد مزید اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنا رہے ہیں، تمام اقدامات اسی منشور کو سامنے رکھ کر کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے گریڈ 19 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔وزارت خزانہ کے جاری اعلامیے کے مطابق اضافے کا اطلاق یکم مارچ 2022ء سے ہوگا، ڈسپریٹی الاؤنس ایسے ملازمین کو ملے گا جنہیں مکمل الاؤنس نہیں مل رہے۔وفاقی حکومت نے صوبوں کو تنخواہوں میں اضافہ اپنے فنڈز سے دینے کی سفارش کی ہے جبکہ کافی عرصے سے ایک ہی گریڈ میں رہنے والوں کی پروموشن سمری بھی تیارکی ہے۔

 

 



  تازہ ترین   
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار
توسکا نامی جہاز کے عملے کے 6 افراد کو رہا کر دیا گیا، ایرانی میڈیا
صورتحال اتنی نہیں بگڑی کہ ایرانی تیل کے ذخائر مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں، قالیباف
امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہ
امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر