سعید غنی پر بے بنیاد الزامات، ڈاکٹرشاہد مسعود کو ایک کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

کراچی(نیشنل ٹائمز)مقامی عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنماء و صوبائی وزیراطلاعات و محنت سعید غنی پر بے بنیاد الزامات لگانے پر ڈاکٹرشاہد مسعود اور چینل کو ایک کروڑ ہرجانے کا حکم دیدیا۔ 9th ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے سعید غنی کی جانب سے اینکر شاہد مسعود اور نیوز ون ٹی وی کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے میں فیصلہ جاری کردیا۔ ترجمان سعید غنی کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود اور نیوز ون ٹی وی کی جانب سے مختلف پروگرام میں سعید غنی پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے تھے۔ 2018 میں سعید غنی نےاپنے اوپر لگائے گئے جھوٹے الزامات پر ڈاکٹر شاہد مسعود اور نیوز ون کے خلاف معزز عدالت میں کیس دائر کیا تھا۔ معزز عدالت نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود اور نیوز ون ٹی وی پر ایک کروڑ روپے کا ہرجانہ ادا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل صوبائی وزیراطلاعات و محنت سندھ سعید غنی پر الزامات لگانے پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر فرد جرم بھی عائد کر رکھی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر