3 بار مسٹر ایشیاء اور 5 بار مسٹر پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والےیحییٰ بٹ انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان کے معروف تن ساز (باڈی بلڈر)یحییٰ بٹ لاہور میں انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق یحییٰ بٹ سابق مسٹر ایشیا تھے اورکافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ معروف باڈی بلڈر یحیی بٹ نے 3 بار مسٹر ایشیا اور 5 بار مسٹر پاکستان، اولمپیا کا ٹائٹل اپنے نام کیایحییٰ بٹ کو پاکستان میں پروفیشنل باڈی بلڈنگ کا بانی مانا جاتا ہے ۔یحییٰ بٹ نے 1994 میں مسٹر ایشیا کا ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے مسٹر ایشیاء کا ٹائٹل جیتنے والے معروف باڈی بلڈر یحییٰ بٹ کےانتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیاہے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا ہے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ،آمین۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر