آج کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج کا دن بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جوان جن کے عزم پہاڑوں سے بلند اور جذبوں میں سمندروں سے زیادہ وسعت ہے، وہ ہمارا فخر اور امان ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے یہ بیٹے مادر وطن کیلئےسربکف ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی وزیر اعظم عمران خان کی مصروفیات کے باعث کابینہ کا اجلاس نہیں بلایا گیا تھا۔وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے فرینٹر کور (ایف سی) ہیڈ کوارٹر نوشکی کا دورہ کیا تھا۔کمانڈنٹ ایف سی نے عبدالقدوس بزنجو اور صادق سنجرانی کے ہمراہ آئے وفد کو 2 فروری کے دہشت گردی کے واقعے پر بریفنگ بھی دی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر