خودداری ،جذبہ حریت اور اپنی تہذیب اور مذہب کا دفاع ہی مسلمانوں کا اصل سرمایہ ہے ،جو ان مدارس کے تعلیم کا مرہون منت ہے

اکوڑہ خٹک(نیشنل ٹائمز) جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے چانسلر مولانا انوار الحق نے کہاکہ دینی مدارس سے مسلمانوں کا تشخص اور اسلامی شعور زندہ ہے،اس شعور،خودداری ،جذبہ حریت، اور اپنے تہذیب اور مذہب کا دفاع ہی مسلمانوں کا اصل سرمایہ ہے، جوان مدارس کے تعلیم کا مرہون منت ہے، مغرب کو یہی چیز کھٹک رہی ہے اوروہ مدارس کا نظام تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے،ہمارے ہاں کے دینی حمیت اور غیرت اسلامی سے عاری حکمران انہی کے ایجنڈے پر کارفرما ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج دارالعلوم حقانیہ کے سالانہ مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوے کیا اجلا س میں ملک بھر سے دارالعلوم کے شوریٰ کے اراکین نے شرکت کی، مولانا انوار الحق نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں تعلیم کا بھرم صرف دینی مدارس سے قائم ہے۔ جمعیة علماء اسلام کے امیر اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے وائس چانسلر مولانا حامد الحق حقانی نے کہاکہ اسلام کے قلعے پاکستان کی حفاظت دینی مدارس اور علماء طلباء نے بڑھ چڑھ کر کرنی ہے، مغرب اور مغرب نواز طبقے کا نزلہ ہمیشہ دینی مدارس پر گرتا ہے اور وہ انہیں دہشت گردی میں ملوث کرنے کا بے بنیاد پروپیگنڈہ جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ یہ مدارس ملک کے سب سے بڑے این جی اووز ہیں جو فلاحی اداروں کے طورپر لاکھوں نوجوانوں اور بچوں کی مفت تعلیم و تربیت اور ضروریات کا اہتمام کررہے ہیں’ آج مدرسے سے وابستہ لوگ ملک میں امن کے لئے پیش پیش ہیں آج ملک و عالم میں امن و امان کی جدوجہد میں دارالعلوم حقانیہ کا قائدانہ کردار ہے۔ مولانا حامد الحق حقانی نے دارالعلوم حقانیہ کے سالانہ مجلس شوریٰ سے خطاب کررہے تھے’ جس میں ملک بھر سے دارالعلوم کے شوریٰ کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں دارالعلوم حقانیہ کے لئے سالانہ بجٹ پیش کیا گیا اور اس کی منظوری لی گئی، بجٹ میں دارالعلوم کے سالانہ آمد وخرچ اور تمام شعبوں کی کارکردگی پیش کی گئی’دارالعلوم کی زیرتعمیر جامع مسجد مولانا عبدالحق اور پانچ منزلہ جدید اکیڈمک بلاک اما م الشہداء حضرت مولانا سمیع الحق شہید کی تعمیر پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے اختتام میں وفات پانے والے دارالعلوم کے معاونین و مخلصین کے رفع درجات کی دعائیں کی گئیں۔اجلاس سے اہم ارکان مجلس شوریٰ نے بھی خطاب کیا اور دارالعلوم کی تعمیر و ترقی کے لئے مفید تجاویز دیں۔ مولانا حامد الحق حقانی نے گزشتہ رات دہشت گردوں کی طرف سے سرحدات پر شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر ان کی مغفرت اور ملک کی سالمیت کے لئے دعا کی گئی۔



  تازہ ترین   
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار
توسکا نامی جہاز کے عملے کے 6 افراد کو رہا کر دیا گیا، ایرانی میڈیا
صورتحال اتنی نہیں بگڑی کہ ایرانی تیل کے ذخائر مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں، قالیباف
امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہ
امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر