بلوچستان کے عوام کی طرف سے بلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے نصیرآباد بلوچستان کے عوام کی طرف سے پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال کرنے اور جلسے کو کامیاب کرنے پر نصیرآباد کے عوام سے اظہار تشکر کیا ہے۔ میڈیا آفس اسلام آباد سے جاری ہونے والی بیان میں سابق صدر نے پارٹی تنظیم، رہنماؤں اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج نصیرآباد بلوچستان کے عوام کی آواز پورے ملک میں گونج رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے انصاف کے دن قریب ہیں، نوجوان مایوس نہ ہوں انہیں باوقار روزگار دینا بلاول بھٹو زرداری کا منشور ہے۔ انہوں نے کا ک ملک خطرے میں ہے اسے بچانے کے لئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میدان میں آچکے ہیں۔ 27فروری کو بلاول بھٹو زرداری کا لانگ مارچ قوم کی متفقہ آواز ہوگی۔ دریں اثنا سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کو ہاٹ کے رہنما ملک اقبال پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اقبال پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں ان کی اہلیہ جاں بحق ہوگئی تھیں۔ اپنے الگ الگ بیان میں صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاسی کارکن اور ان کے خاندان پر حملہ انتہائی تشویشناک ہے۔ جن صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے وہاں جمہوریت پسند سیاسی کارکن غیرمحفوظ ہوگئے ہیں۔ پارٹی قائدین نے ملک اقبال سے ان کی اہلیہ کے قتل پر ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکن ان کے دکھ میں شریک ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے خیبرپختونخواہ کی حکومت سے کہا کہ وہ مجرموں کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزا دلوائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر