ن لیگ کے ظہرانے میں آصف زرداری اپنا کھانا ساتھ لے کر گئے

لاہور(نیشنل ٹائمز): مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں سابق صدر آصف زرداری اپنا کھانا ساتھ لے کر گئے۔ سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کے لئے ماڈل ٹاؤن پہنچے تو ان کا استقبال شہباز شریف نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کے ہمراہ کیا، جب کہ کورونا پروٹوکولز کے تحت قائدین نے ایک دوسرے سے گلے ملنے یا مصافحہ کرنے سے گریز کیا، شہباز شریف نے کہنیاں ملا کر آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری ظہرانے میں اپنا کھانا ساتھ لے کر گئے۔ ان کے لئے ان کا سٹاف الگ سے کھانا لے کر آیا، جس میں کی ادویات بھی شامل تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری کے کھانے کیلئے دال ساتھ ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر