بڑھتی مہنگائی کو مزید پَر لگ گئے، 22 اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): ملک میں تین ہفتے مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کے بعد اب مہنگائی میں اضافے کی رفتار زور پکڑ گئی، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.35 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 19.53 فیصد تک پہنچ گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 3 فروری 2022ء کو ختم ہونے والے حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.35 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 19.53 فیصد ہوگئی ہے۔ حالیہ ہفتے ملک میں 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ،6سستی ہوئیں جبکہ 23کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 3 فروری2022ء کو ختم ہونے والے ہفتے میں بھی مہنگائی کی شرح میں 1.35 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اس ایک ہفتے کے دوران دودھ ،دہی، آٹا، آگ جلانے والی لکڑی، چاول، انرجی سیور، ایل پی جی، سرسوں کا تیل، ٹماٹر، چکن، نمک، گڑ، لہسن، مٹن، بیف، ویجی ٹیبل گھی، دال چنا، دال مسور اور ٹائلٹ سوپ سمیت مجموعی طور پر 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور آلو، پیاز، انڈے، چینی، دال ماش اور دال مونگ پر مشتمل 6 اشیاء سستی ہوئیں جب کہ 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر گزشتہ ہفتے کے دوران چکن 10.50فیصد،، سرسوں کا تیل 2.38فیصد اور لہسن5.67فیصد، انرجی سیور 1.06، ٹماٹر90.13 فیصد اور ایل پی جی 1.549 فیصد مہنگی ہوئی۔ آلو6.06 فیصد, پیاز3.59 فیصد، دال مونگ0.19 فیصد، انڈے 3.53فیصد ،چینی 0.83فیصد سستی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق 3 فروری2022ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ (ایس پی آئی) کے لحاظ سے گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح19.53فیصد رہی۔گزشتہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں 21.46 فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 19.31 فیصد، 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 17.99 فیصد، 29 ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 17.63 فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 19.60 فیصد رہی۔



  تازہ ترین   
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار
توسکا نامی جہاز کے عملے کے 6 افراد کو رہا کر دیا گیا، ایرانی میڈیا
صورتحال اتنی نہیں بگڑی کہ ایرانی تیل کے ذخائر مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں، قالیباف
امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہ
امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر