نجی اسکولز کی بے دخلی، کنٹونمنٹ بورڈز کی رپورٹ مسترد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے کنٹونمنٹ علاقوں سے نجی اسکولز کی بے دخلی کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈز کی رپورٹ پر اظہارِ عدم اطمینان کیا ہے۔عدالتِ عظمیٰ نے اسکولوں کی بے دخلی سے متعلق کنٹونمنٹ بورڈز کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے نئی رپورٹ طلب کر لی۔جسٹس منیب اختر نے کہا کہ رپورٹ میں اسکولز کی بے دخلی کے سارے اشتہارات 2021ء کے ہیں، اسکولز کی بے دخلی کے لیے 2019ء اور 2020ء کے اشتہارات کہاں ہیں؟سپریم کورٹ، کنٹونمنٹ بورڈز کو نجی اسکولوں کی بیدخلی سے روک دیاکنٹونمنٹ بورڈ کے وکیل نے بتایا کہ تمام اشتہارات ہیں، عدالت کی سہولت کے لیے صرف 2021ء کے اشتہار لگائے گئے۔جسٹس اعجاز الااحسن نے کہا کہ کنٹونمنٹس سے اسکولز کی بے دخلی کے جتنے پبلک نوٹس جاری ہوئے ان کی تفصیل دیں۔جسٹس اعجاز الااحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر