جعلی فٹبال کلبوں کیخلاف فیفا نارملائزیشن کمیٹی کیساتھ اقدامات کریں گے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بین الصوبائی رابطے کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹ بال کے امیج کو بہتر کرنے اور بین الااقومی سطح پر اس کا تشخص بحال کرنے کے لئے عملی طور پر کام کا آغاز کردیا ہے۔اس سلسلے میں انہوں نے پاکستان فٹ بال کے مفاد میں تمام فریقوں کیساتھ بات چیت کی ہے، انہیں اس بات پر قائل کیا ہے کہ پاکستان فٹ بال کا مفاد ہم سب کے لئے اولین ترجیح ہونی چاہیے۔جیو نیوز کے پروگرام اسکور میں میزبان سید یحییٰ حسینی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان فٹ بال میں چار مختلف گروپس ہیں، سب کے علیحدہ مفادات ہیں، بہت سی باتوں پر سب کے درمیان اختلافات موجود ہیں۔ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا مزید کہنا تھا کہ اپنی کوششوں سے سب کو ایک بات پر یکجا کرنے کی کوشش کی، جس میں بہت حد تک کامیابی بھی ملی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فٹ بال کے معاملات فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے سپرد کر دیئے جائیں گے، تاکہ ملک میں فٹ بال کے معاملات آگے بڑھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ فیفا نارملائزیشن کمیٹی کیساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنائیں گے، کہ پاکستان فٹ بال میں جعلی فٹ بال کلبوں کی سر کوبی کی جائے، ساتھ ہی فٹ بال کلبوں کی سطح پر انتخابات کے عمل کو شفاف انداز میں آگے بڑھایا جائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر