وزیر اعظم کل چین جائیں گے، سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم عمران خان کل سرکاری دورے پر چین جائیں گے، وہ چین میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ، دورے میں پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے ۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 3تا6 فروری چین کا سرکاری دورہ کریں گے، وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر وزرا اور مشیر بھی بیجنگ جائیں گے۔دورۂ چین کے دوران وزیر اعظم عمران خان چین کے صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی اور دیگر اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، دونوں ملکوں کے قائدین کی سی پیک منصوبے، سرمایہ کاری، تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، صحت اور برآمدات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالےسے بات چیت کی جائے گی۔وزیر اعظم کی چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ چین کا اہم مقصد چین میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کی افتتاعی تقریب میں شرکت کرنا اور چین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے، کیوںکہ بعض ممالک نے ان اولمپکس کا بائیکاٹ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر