نیپرا میں دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل کر لی، فیصلہ بعدمیں جاری ہو گا۔نیپرا میں دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں ہوئی۔دورانِ سماعت بریفنگ میں بتایا گیا کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ 3 روپے 12 پیسے اضافہ مانگ رکھا ہے، بجلی کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ فیول کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مانگے گئے اضافے کا بوجھ 26 ارب 60 کروڑ روپے بنتا ہے، دسمبر میں 8 ارب 82 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ساڑھے 8 ارب یونٹ سے زیادہ بجلی فروخت ہوئی۔دورنِ سماعت نیپرا حکام نے کہا کہ مختلف ایڈجسٹمنٹس کے بعد دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 3 روپے 9 پیسے بنے گی، دسمبر میں ایل این جی قلت کے باعث بھی صارفین پر 2 ارب 60 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔وائس چیئرمین نیپرا نے استفسار کیا کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی بتائے کہ پاور پلانٹس کو ایل این جی کا مسئلہ کب حل ہو گا، ایل این جی مسائل حل کیے جائیں۔نیپرا نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل کر لی جس کا فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر