شاہ محمود آج دلاور خان گروپ کا ترجمان بنا ، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سینیٹر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ نے ملک کا تشخص خراب کیا ہے ، آج شاہ محمود دلاور خان گروپ کا ترجمان بنا تھا ، کہا تھا کہ وہ ایوان میں پالیسی بیان دینا چاہتے ہیں۔سینیٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نےکہاکہ وزیرخارجہ بغیر کسی وجہ کے اتنا گر گیا،توقع نہیں کرتا کہ وزیر خارجہ اس قدر گریں گے،یہ سینیٹ کی توہین ہے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے شاہ محمود قریشی کو بات کرنے کا موقع دیا،یہ تھا وزیر خارجہ کا پالیسی بیان، اللّٰہ انہیں صبر دے۔سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ جب میں اسپیکر تھا، شاہ محمود میرا پارلیمانی امور کا پارلیمانی سیکریٹری تھا،بی بی نے کہا کہ شاہ محمود کو آپکا پارلیمانی سیکریٹری اس لئے بنایا کہ آپ سے سیکھ سکیں۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ ملتان میں ٹف ٹائم تو نہیں دیا ،جواب میں گیلانی نے کہاکہ یہ میں اپنے بچوں سے پوچھوں گا۔اس سے قبل سینیٹ اجلاس میں سینیٹر یوسف رضاگیلانی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملے پر کل بات ہو گئی تھی، پبلک نے دونوں طرف کی باتیں سن لیں وہ فیصلہ کر لے گی۔یوسف رضا گیلانی کاکہنا تھا کہ جتنے بھی ضمنی الیکشن ہوئے ہیں پی ڈی ایم جیتی ہے، سینیٹ الیکشن میں مشترکہ اپوزیشن پی ڈی ایم جیتی ہے، ابھی بلدیاتی انتخابات بھی آئے ہیں، سب کی کارکردگی پتہ چل جائے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر