سندھ کو 14 سال سے ڈاکو چلا رہے ہیں، اسد عمر

کراچی(نیشنل ٹائمز): وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوا م کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، 14 سال سے اس صوبے کو ڈاکو چلا رہے ہیں، اور عوام کو ان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ کےعوام بڑی تکلیف سے گزر رہے ہیں، سندھ حکومت نے نوجوانوں کی امید ختم کردی ہے، یہاں کہیں کسی کو نوکری نہیں ملتی اور اگر ملے تو پرچی پر نوکریاں ملتی ہیں، چھوٹے کاشتکاروں کو پانی کے لیے ترسا دیا ہے، 14 سال سے اس صوبے کو ڈاکو چلارہے ہیں، عوام کو ڈاکو راج پر چھوڑ دیا گیا ہے، عمران خان کی ہدایات ہیں کہ سندھ میں ہر صورت ڈاکو راج کا خاتمہ کیا جائے۔سندھ کے عوام کو دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے، صحت ایک بنیادی ضرورت ہے جس کے لیے کے پی کے اور پنجاب نے اس پر کام کرلیا ہے، اس کارڈ کے ذریعے عوام کے علاج کی ذمہ داری ریاست لے رہی ہے، لیکن سندھ حکومت اس پر کچھ کرنے کے لیے تیار نہیں، صوبے میں بلدیاتی قانون 140اے کی روح سے متصادم ہے، انہوں نے ترمیم کر کے بچا کچا بھی تباہ کردیا ہے، ہمیں سندھ کے عوام کو ڈاکو راج سے نجات دلوا کر انہیں بنیادی حقوق فراہم کرنے ہیں، ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ 2023 میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے جارہی ہے، بہت ہی مربوط طریقے سے تنظیم پر کام شروع ہو چکا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر