عظمیٰ بخاری نے خود کو قرنطینہ کر لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ نون کی رکنِ پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا۔مسلم لیگ نون کی رکنِ پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کا گزشتہ روز کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا۔عظمیٰ بخاری نے لوگوں سے دعائے صحت کی درخواست کی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سب لوگ احتیاط کریں، کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر مکمل عمل کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ ویکسین اور بوسٹر لگوا چکی ہوں، اس کورونا نے میرا سب کچھ چھین لیا تھا۔دوسری جانب پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 31 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ایکٹیو کورونا کیسز 1 لاکھ سے تجاوز کر گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7 ہزار 963 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 27 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مزید 2 ہزار 62 مریض شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 219 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں، اس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 10 ہزار 33 ہو چکی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر