نواز شریف کب واپس آئیں گے ؟ منظور وسان نے پیش گوئی کر دی

کراچی(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نےسابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔سیاسی پیش گوئیوں کی وجہ سے مشہور مشیر زراعت سندھ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے اعلان کے فوری بعد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے۔منظور وسان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے متعلق بھی پیش گوئی کرتے ہوئےکہا کہ عمران خان کے جانےکے بعد محمودقریشی اور فواد چوہدی پارٹی سےالگ ہو جائیں گے اور ہوسکتا ہے کہ دونوں واپس پیپلز پارٹی میں آجائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار میں نہیں ہوں گے بلکہ کوئی اور ہوگا، وزیراعظم یا وزیراعلیٰ نہیں ہوتا تو آہستہ آہستہ لوگ چھوڑ جاتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا 27 فروری کو اسلام آباد میں دھرنا اہم ثابت ہوگا، حکومت کے آخری دنوں میں پتا نہیں چلتا کہ کیا ہو رہا ہے، عمران خان کو موبائل پر پتا چلتا ہے کنٹرول میرا ہے مگرکنٹرول کسی اور کا ہو سکتا ہے۔منظور وسان نے صدارتی نظام سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صدارتی نظام کی افواہیں ہیں لیکن کوئی صدارتی نظام نہیں آرہا، کوئی صوبہ نہیں چاہے گا کہ صدارتی نظام نافذ ہو۔



  تازہ ترین   
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار
توسکا نامی جہاز کے عملے کے 6 افراد کو رہا کر دیا گیا، ایرانی میڈیا
صورتحال اتنی نہیں بگڑی کہ ایرانی تیل کے ذخائر مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں، قالیباف
امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہ
امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر