وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست ممتاز مسلم کو نتھیا گلی میں فائیو سٹار ہوٹل کا کنٹریکٹ کیسے ملا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم کے دوست ممتاز مسلم کو نتھیا گلی میں فائیو سٹار ہوٹل کا کنٹریکٹ کیسے ملا؟اس حوالے سے 92نیوز حقائق سامنے لے آیا، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست ممتاز مسلم جو کہ سٹیل ملز کے 13کروڑ روپے کے نادہندہ بھی ہیں اس کے باوجود نتھیا گلی میں عالی شان فائیو سٹار ہوٹل کا کنٹریکٹ مل گیا، قوانین کے مطابق کسی نادہندہ شخص کو ایسا کنٹریکٹ نہیں دیا جاسکتا ، دوسری جانب پاکستان سٹیل ملز نے ریکوری کیلئے نیب سے رابطہ کیا لیکن کوئی ایکشن نہ ہوا، ممتاز مسلم متعدد نیب انکوائریوں میں بھی شامل ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے خود سیاحتی مقام نتھیا گلی میں جا کر ہوٹل کا سنگ بنیاد بھی رکھا، ممتاز مسلم کو رقوم کی واپسی کیلئے سندھ ہائیکورٹ نے بھی حکم دیا لیکن انہوں نے تمام احکامات ہوا میں اڑا دئیے ، سٹیل ملز کے پیسے ادا نہ کرنے پر انتظامیہ نے نیب کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن نیب حکام کی جانب سے تمام انکوائریز پر کوئی پیشرفت نہ ہوا، ممتاز مسلم کی دبئی میں 16جائیدادوں کابھی انکشاف ہوا ہے ،اس حوالے سے ممتاز مسلم سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے کوئی موقف نہ دیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر