لاہور ہائیکورٹ نے راوی اربن پراجیکٹ کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لاہور ہائیکورٹ نے راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیخلاف درخواستوں پرفیصلہ سناتے ہوئے پراجیکٹ کے خلاف درخواستیں منظور کر لی ہیں۔عدالت نے پراجیکٹ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے روڈا کے ترمیمی آرڈیننس کی دفعہ 4 کو بھی غیر قانونی اورآئین سے متصادم قرار دیا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا ماسٹر پلان بنیادی دستاویز ہے اور قانون کے تحت تمام اسکیمیں ماسٹر پلان کے ماتحت ہوتی ہیں لہٰذا ماسٹرپلان کے بغیربنائی گئی کوئی بھی اسکیم غیرقانونی ہوتی ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ روڈا ترمیمی آرڈیننس کی دفعہ 4 آئین کےآرٹیکل 144 اے سے متصادم ہے، روڈا کا ترمیمی آرڈیننس بھی آئین کے لوازمات پورے کرنے میں ناکام رہا ہے اور اس کا ترمیمی آرڈیننس آئین سے متصادم اور غیر قانونی ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ زرعی اراضی اس وقت لی جا سکتی ہے جب باقاعدہ ایک لیگل فریم ورک موجود ہو۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر