عمران خان کا پیغام اُن کیلئے جو انہیں نکال سکتے ہیں، رانا ثنا اللّٰہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا پیغام اُن کے لیے ہے جو انہیں نکال سکتے ہیں۔جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کے دوران رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ ان کی گفتگو سے لگتا ہے یہ لوگ بوکھلائے ہوئے ہیں،عمران خان کا پیغام ان کو ہے جو انہیں نکال سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم تو ان کے خلاف عدم اعتماد لاسکتےہیں یا الیکشن لڑسکتے ہیں، ہم کوئی غیر قانونی طریقے سے ان کو نکالنے کو تیار نہیں ہیں۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جس دن جنرل الیکشن ہوں گے، یہ لوگ اپنے گھروں سے نہیں نکل سکیں گے، جب یہ باہر نکلیں گے، ان کو جوتے پڑیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور ان کے فیملی کے خلاف انہوں نے تمام مواد برطانیہ کو دیا، 2 سال لگائے لیکن برطانوی ادارے نے ن لیگی صدر کو کلیئر کر دیا۔رانا ثنا اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے نواز شریف کو منتیں کرکے باہر بھیجا، اٹارنی جنرل اپنی کارروائی کریں، ہم بھی رپورٹس جمع کرائیں گے۔ن لیگ پنجاب صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے کرپشن کے الزامات کا جواب دیا ہے اور وہ عدالتوں میں جمع ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر