آئین کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آئین کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،چاہتے ہیں ملک میں ووٹ کی عزت بحال ہو۔پشاور کے باچا خان مرکز میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی سے بھائیوں جیسا رشتہ ہونے کا اعتراف کیا۔انہوں نے کہا کہ جتنی قربانیاں اے این پی نے دی ہیں، شاید ہی کسی اور پارٹی نے دی ہوں، خدائی خدمت گاروں کا فلسفہ اور خدمات کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ خدائی خدمت گاروں نے دہائیوں سے قربانیاں دی ہیں، خدائی خدمت گاروں سے تعلق پر فخر ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں آمروں کے دور میں 35 سال صدارتی نظام رائج رہا، چاہتے ہیں کہ ملک میں ووٹ کی عزت بحال ہو۔سابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ آئین کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک میں کوئی آئین کے تحت تو کوئی آئین سے بالاتر ہو کر سیاست کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے آئینی اختیارات کے اندر رہ کر کام کریں۔خواجہ محمد آصف نے یہ بھی کہا کہ سیاسی ورکرز نے جب بھی ملک کی حکمرانی سنبھالی تو سوچ میں فرق آیا، خدمت اور اچھی کارکردگی پر ن لیگ نے مشرف دور میں بھی پنجاب میں نشستیں جیتیں۔اُن کا کہنا تھا کہ 35 سال ہوگئے لاہور والے میاں برادران کی خدمت نہیں بھولے، خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی نتائج کا ری پلے ہوگا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بی آر ٹی، مالم جبہ اسکینڈل سمیت دیگر منصوبوں میں صرف لوٹ مار ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اس لئے ٹوٹا کیوں کے ہم ان کو حق نہیں دے رہے تھے، ملک کے چار صوبے جو رہ گئے ہیں انہیں ان کا حق دیا جائے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار
توسکا نامی جہاز کے عملے کے 6 افراد کو رہا کر دیا گیا، ایرانی میڈیا
صورتحال اتنی نہیں بگڑی کہ ایرانی تیل کے ذخائر مکمل گنجائش تک پہنچ گئے ہوں، قالیباف
امریکی افواج نے پیش قدمی کی تو فوری کارروائی ہوگی، ایران کا انتباہ
امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر