الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ لوئردیر سے روک دیا

اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم کو دورہ لویردیرسے روک دیا۔ وزیراعظم کے 27 جنوری کو لوئر دیر کے مجوزہ دور ے پر ایکشن لیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو دورے سے روک دیا ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن لوئر دیر کی جانب سے باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔الیکشن کمشنر محمد اقبال تنولی کی جانب سے ڈی سی لوئر دیر کو وزیراعظم کا جلسہ روکنے اور اس حوالے سے مؤثر اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں لوگ ووٹ کا حق استعمال کریں گے، الیکشن شیڈول آنے کے بعد وزیراعظم مذکورہ حلقہ کا دورہ نہیں کر سکتے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن شیڈول آنے کے بعد کسی بھی ترقیاتی منصوبے کا اعلان اور افتتاح ناممکن ہے، وزیر اعظم کا دورہ رولز 233 اور 234 کی خلاف ورزی ہوگی۔دوسری جانب وزیراعظم کے 27جنوری کو مجوزہ دور ے اور جلسے کے خلاف جماعت اسلامی نے کل آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے اور بھرپور احتجاجی مہم شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر